پاکستان عوامی تحریک خوشاب کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

مورخہ: 01 جون 2015ء

پاکستان عوامی تحریک خوشاب کے زیراہتمام وادیٔ سون نوشہرہ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیئر مشتاق احمد للہ نے کی۔ ورکرز کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید محمود الحسن آغا، ناظم تنظیمات سرگودھا ڈویژن سردار عمر دراز خان، پاکستان عوامی تحریک تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک حاجی محمد ریاض، ملک غلام محمد اعوان، غلام رسول شاہ، محمد شفیق، محمد بشیر سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کنونشن کا آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے ہوا، جس کے بعد شہدائے انقلاب اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ علاوہ ازیں انقلابی جدوجہد میں شاندار کارکردگی پیش کرنے والے عظیم کارکنان میں اسناد تقسیم کی گئیں اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کنونشن میں شامل کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں اور شہدائے انقلاب کے قاتلوں کو کیفرِکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انقلاب کی جدوجہد میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور ہر محاذ پہ قائدِانقلاب ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کے دست وبازو بن کر رہیں گے۔

تبصرہ

Top