پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کی تقریب میں منہاج القران انٹرنیشنل جنوبی کوریا کا بک سٹال

مورخہ: 14 اگست 2018ء

پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر جنوبی کوریا میں پاکستان ایمبیسی اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن (جنوبی کوریا) کے زیراہتمام مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القران انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے وفد نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی اور تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا منہاج بک سٹال بھی لگایا۔

تقریب کے دوران سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی، ویلفئر اتاشی شفیق حیدر ورک، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما افضل مبشر چیمہ، صدر پاکستان بزنس ایسوسی ایشن (جنوبی کوریا ) مدثر علی چیمہ، نائب صدر PBA مہر محمد سرور، جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی پروفیسرز اور پاکستان کمیونٹی کی ٹیم نے بھی بک اسٹال کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسٹال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کی۔ بالخصوص منہاج القران کی طرف سے بیرون ملک مقیم بچوں کے لئے تیار کردہ تربیتی نصاب کو تمام احباب نے بہت سراہا۔

تقریب میں ایک طرف لوگ پاکستان کے یوم آزادی کے جشن میں مصروف تھے، وہیں منہاج القران جنوبی کوریا کی ٹیم لوگوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب سیرت رسول صلی اللہ علیہ آ لہ وسلم اور دہشتگردی کیخلاف تاریخی فتویٰ اور امن نصاب کا بھی تعارف شرکاء کو تعارف کرایا گیا۔ آخر میں منہاج القران جنوبی کوریا کے صدر شہزاد علی بھٹی، نائب صدر مرزا ساجد بیگ، سیکریٹری جنرل علی مردان قادری، منہاج پیس اینڈ اینٹیگریشن کے صدر محمد اصغر بانگی اور منہاج القران کے دیگر قائدین نے آنے والے معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

Top