منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کے صدر رانا منیر احمد سے ملاقات

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی طرف سے مورخہ 26 جنوری 2012ء کو ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدرعلامہ محمد افضل سعیدی تھے جو ان دنوں کویت کے دعوتی وتنظیمی دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔ دعوت میں کویت بھر سے پاکستان سے وابستہ تمام اہم ممبران کمیونٹی نے شرکت کی۔

کویت میں محافل حمد ونعت کے کثیر الاجتماع کے حوالے سے معروف تنظیم پاکستان نیشنل آرگنائزیشن PNO کے صدر رانا منیر احمد نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی طرف سے ترجمانی کے فرائض ایم ایچ قریشی (سیکرٹری MPIC کویت) ادا کر رہے تھے۔ ابتدائی تعارف کے بعد علامہ محمد افضل سعیدی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ) کو دعو ت دی گئی جنہوں نے مختصراً شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج القرآن کی دنیا بھر میں جاری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ رانا منیر احمد نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ وہ شیخ الاسلام کے عقیدت مندوں میں شامل ہیں کیونکہ وہ اللہ کے پیارے حبیب سے نسبت اور پہچان پر گفتگو کرتے ہیں اور دل کے صاف اور کھرے انسان ہیں۔ دعوت کے اختتام پر علامہ محمد افضل سعیدی اور سیکرٹری جنرل  منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت ایم ایچ قریشی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف لکھی جانے والی شہرہ آفاق کتاب فتویٰ پیش کی جس پر رانا منیر احمد نے منہاج القرآن کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد جعفر صمدانی

تبصرہ

Top