منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین کا لاہور کے ٹاؤنز کا دورہ

مورخہ: 25 مئی 2010ء

منہاج القرآن ویمن لیگ نے لاہور کے تمام ٹاؤنز کے وزٹ کا پلان ترتیب دیا۔ اس وزٹ کا مقصد ٹاؤنز اور UCs کی تنظیمات سے ملاقات کے ذریعے کارکنان اور ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین نے 25 مئی 2010ء لاہور کے 3 ٹاؤنز عزیز بھٹی ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن کا وزٹ کیا گیا۔ وفد میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ، محترمہ نوشابہ حمید، محترمہ طاہرہ فردوس ناظمہ ویمن لیگ لاہور، محترمہ زریں لطیف نائب ناظمہ ویمن لیگ لاہور اور مریم حفیظ شامل تھیں۔

مختلف ٹاؤنز کی تنظیمات کے ساتھ ملاقات میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ٹاؤن قائدین اور UC کی تنظیمات بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر محترمہ سمیرا رفاقت نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس دورہ کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کے تنظیمی کام کا جائزہ لینا، درپیش مسائل کے حل کے لئے تجاویز و آراء اکھٹی کرنا ہے جس سے ویمن لیگ کے کام اور کارکردگی میں مزید بہتری اور ورکنگ کی رفتار میں اضافہ اور اہداف کا حصول ممکن بنایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے ہر فرد اپنی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں اپنی ذمہ داری کے حوالے سے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں جواب دہ ہونا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داری یہ تقاضا کرتی ہے کہ اپنے امیر کی اطاعت کے ساتھ ہر لمحہ اپنا محاسبہ کریں اور تنظیمی ڈسپلن اور نظم و ضبط کو ہر حال میں مانیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جس تحریک اور مشن سے وابستہ ہیں تو اس کا یہ تقاضا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی تمام ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ اپنی اخلاقی و روحانی تربیت پر توجہ دیں اور اپنے کردار اور اوصاف کی قوت سے لوگوں کو مشن سے منسلک کریں۔

مختلف اجلاسوں میں تمام ٹاؤنز اور Ucs کے ذمہ داران نے اپنی کارکردگی رپورٹ ناظمہ ویمن لیگ کو پیش کی۔ ناظمہ ویمن لیگ نے کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کام میں مزید بہتری کے لیے تجاویز دیں۔

آخر میں سوال و جواب نشست بھی ہوئی۔

رپورٹ: مریم حفیظ

تبصرہ

Top