نشترٹاؤن: منہاج ویمن لیگ اور مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب

مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب 14 اپریل 2017 کو کچا جیل روڈ پر رائل شادی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر کورسز حافظ محمد سعید رضا بغدادی، محمود مسعود قادری اور ناظمہ تربیت منہاج القرآن وویمن لیگ کلثوم قمر نے خصوصی شرکت کی۔ غلام مرتضیٰ علوی نے گفتگو کرتے ہوئے علم کی فضیلت اور قرآن مجید سیکھنے اور سکھانے والوں کی عظمت بیان کی، جبکہ حافظ سعید رضا بغدادی نے عرفان القرآن کورس کا تعارف اور خصوصیات ذکر کیا۔ ابتدائی طور پر دو کلاسز کے آغاز کا اعلان کیا گیا جن میں حافظہ شفیقہ اشرف اور فہنیقہ ندیم تدریس کے فرائض سرانجام دیں گی۔

تبصرہ

Top