جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی سیدہ کائنات کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی شرکت

جامعۃ عروۃ الوثقیٰ کے زیراہتمام جامعہ ام الکتاب میں سیدہ کائنات کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی زونل ہیڈ محترمہ ادیبہ شہزادی نے سیدہ کائنات کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین کو معاشرہ میں رول ماڈل بننے کے لیے سیدہ کائنات فاطمۃ الزاھراہ علیھا السلام کے اسوہ مبارک کو اپنانا ہوگا۔

اس موقع پر جامعۃ ام الکتاب کی سینکڑوں طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد بھی کانفرنس میں شریک تھی۔

تبصرہ

Top