لیہ: پاکستان عوامی تحریک کا تحفظ پاکستان سیمینار

مورخہ: 14 اگست 2017ء

14اگست جشن آزادی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک لیہ کے زیراہتمام تحفظ پاکستان سیمینار منعقد ہوا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت مبارکہ غلام حسن بھٹہ نے پڑھی۔

پروگرام میں چوہدری قمر عباس دھول، شیخ نذر حسین ایڈووکیٹ صدر PAT لیہ، ایم نواز چوہدری جنرل سیکرٹری PAT لیہ، ڈاکٹر محمود الحسن مصطفائی صدر PAT کروڑ، چوہدری خضر حیات دھول صدر PAT چوبارہ، پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر حسنین رضا اور عتیق قیصرانی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطابات کیے۔ مقررین نے کہا کہ آج پاکستان کو نام نہاد اور جعلی جمہوریت سے خطرہ ہے۔ اس خطرے سے محفوظ کرنے کے لیے پاکستانی عوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ پروگرام کے آخر میں ملک پاکستان کی سالامتی کیلے دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top