تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست

مورخہ: 03 جون 2018ء

تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری ی نشست 3 جون 2018 کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ جملی احمد زاہد نے ’’قرآن اور انسان‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور رسول پاک کی بارگاہ میں نعت رسول مقبول سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق زندگی کو بسر کریں تو ایک انسان تب جا کہ ایک کامیاب شخص بن سکتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر شفیق الرحمان، علامہ وقاص شاہد، شبیر بھٹی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ، مقبول احمد میرانی صدر تحریک منہاج القرآن لیہ، طالب حسین سہارن سٹی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ، شیخ طاہر سلمان ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک لیہ، امان اللہ سہارن سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک لیہ حسنین رضا ضلعی کوارڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ، زاہد منظور، سابق صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ سرفراز احمد رہنما یوتھ لیگ کے ساتھ ساتھ شوکت علی،عمران مدنی، عمران میرانی، اللہ نواز جگ، عمران تھند اور حافظ اختر نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ خواتین و حضرات کی بڑی تعداد درس عرفان القرآن میں شریک ہوئی۔ آخر میں دعائیہ کلمات کیساتھ پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

تبصرہ

Top