منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کی آخری نشست

مورخہ: 04 جون 2018ء

تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی اور آخری نشست 4 جون 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں حضرت علامہ پیر سید ساجد شاہ نے ’’رمضان اور اصلاح معاشرہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ درس عرفان القرآن کے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے علامہ محمد وقاص شاہد نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول کا ہدیہ عمران مدنی نے پیش کیا۔

علامہ سید ساجد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں جو شخص روزہ رکھتا ہے اس شخص کا نفس اور قلب وباطن کو ہر قسم کی آلودگی اور کثافت سے پاک و صاف کر دیتا ہے ۔ مسلسل روزے کے عمل اور مجاہدے سے تزکیہء نفس کا عمل تیز تر ہونے لگتا ہے روزے کے ساتھ ساتھ انسان کو اپنے نفس کے ساتھ بھی جنگ کرنی ہوتی ہے۔

اس موقع پر اکبر قادری سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن لیہ علامہ وقاص شاہد، شبیر بھٹی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ، مقبول احمد میرانی صدر تحریک منہاج القرآن لیہ، طالب حسین سہارن سٹی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ، حسنین رضا ضلعی کوارڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ، اسد علی شاہ منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ، میاں نسیم عباس رہنما منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ سرفراز احمد رہنما یوتھ لیگ کے شوکت علی، عمران مدنی، عمران میرانی، عمران تھند اور حافظ اختر نے شرکت کی اس کے علاوہ مرد اور خوتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء میں شیخ الاسلا ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب تقسیم کی گئی جبکہ آخر میں رقت آمیز دعا بھی ہوئی۔

تبصرہ

Top