ضرب امن کاررواں کا لودھراں میں استقبال

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن کاررواں و سائیکل ریلی کا لودھراں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ 28 نومبر 2016ء کو کاررواں جب لودھراں سے گزارا تو عوامی تحریک لودہراں یوسی 49 پل بہشتی پر کارکنان و عہدیداران نے سائیکلسٹ اور یوتھ کے قائدین کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل یوتھ منصور قاسم اعوان اور یوتھ ونگ کی مرکزی ٹیم نے عوام کے خیر مقدم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کا کاررواں 29 نومبر 2016ء کو ملتان پہنچے گا۔ جس کے بعد کاررواں کی اگلی منزل گوجرانوالہ اور لاہور ہوگی۔

تبصرہ

Top