ڈاکٹر طاہرالقادری کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا: فیاض وڑائچ

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی67 ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب 19 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کی۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ملک و قوم کے لیے کی گئی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے عالمی سطح پر امن اور محبت کے پیغام کو عام کیا ہے، اس حوالے سے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

آج دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں نظر آنے والے اسلامک سنٹرز اور تعلیمی ادارے ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن اور بھر پور جدوجہد کا عملی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علمی، تحقیقی، دینی، سیاسی، سماجی اور تنظیمی محاذ پر دنیا بھر میں ہونیوالی جدوجہد انکا طرہ امتیاز ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرسرپرستی تحریک منہاج القرآن نے تعلیمی میدان میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا ہے۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں چوہدری عبد الغفار سنبل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر اور پوری دنیا میں پھیلے ہوئے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردار ساز ی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری سینکڑوں تصانیف دنیا بھر میں امت مسلمہ کی رہنمائی کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے علم اور قلم کے ذریعے ایک جہان آباد کیا۔ دنیا بھر میں انسانیت خدمت کیلئے کی جانیوالی جدوجہد اپنی مثال آپ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز فتویٰ دے کر دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی تصور کو واضح کیا۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے قیام کے زریعے قوم کو اپنے حقوق کا آئینی شعور دیا۔ مروجہ سیاست کو کاروبار نہیں بلکہ خدمت اور عبادت بنایا۔ پاکستان میں موجود کرپٹ اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

تقریب کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی صحتیابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ پروگرام میں مرکزی ناظم دعوت و تربیت علامہ غضنفر حسنین قادری، مہر شعبان ورک، پیر سید شفیق شاہ، ملک رشید احمد ملک اسلم حماد، فوجی ظہور حسین، عابد حسین جوئیہ، پیر سید مدثر شاہ بخاری، نادر حسین سہروردی، ملک آصف ریحان، محمد عثمان، محمد سلطان، محمد نوید، کاشف علی مصطفوی، محمد نوید مصطفوی، کلیم اللہ سنبل، محمد وحید بھٹی، رائو اخلاق احمد، ملک محمد اختر، مدثر بھٹی، راول شیر خان، رانا عبیر، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔

رپورٹ:۔ مرزا اسلم مصطفوی

تبصرہ

Top