لودھراں: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حلقہ پی پی 228 کے زیراہتمام راشن کی تقسیم

مورخہ: 22 اگست 2018ء

منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن حلقہ پی پی 228 یونٹ اڈا پرمٹ کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گھر گھر جاکر عید گفٹ دیئے۔ اس موقع پر ناظم ویلفیئر فاؤنڈیشن راؤ محمد طاہر نے کہا ہے کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فلاحی ویژن کو لے کر چل رہے ہیں۔ غریبوں اور مستحق لوگوں کی مدد کر کے ان کے چہروں پر خوشیاں لانا ہمارا مقصد ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونٹ اڈا پرمٹ کی رضاکار ٹیم راؤ سرفراز، محمد مبشر قادری، رائو یاسر، رانا مسعود، ساجد حسین اور راؤ آصف شامل تھے، جنہوں نے گھر گھر جا کر راشن کی تقسیم کیا۔

تبصرہ

Top