منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام درس قرآن، علامہ شکیل ثانی کا خطاب

مورخہ: 09 مارچ 2019ء

لودھراں میں علامہ شکیل ثانی کا درس قرآن

تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 227 لودھراں کے زیر اہتمام سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن بمقام گھلو ہال میونسپل کمیٹی ہال میں منعقد ہوا، جس میں علامہ شکیل ثانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹر نیشنل جاپان نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

علامہ شکیل ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج مصطفی کا سب سے عظیم تحفہ نماز ہے قرب الہی کے حصول کے لیے اقامت صلوٰۃ ہی حقیقی ذریعہ ہے۔ معراج النبی محمد عربی کا عظیم معجزہ ہے جس میں ذات محمدی نے ذات الہی کے حقیقی جلووں کا مشاہدہ کیا اور ذات الہی کے انوار کو مخلوق خدا تک پہنچانے کے لئے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خوب سخاوت سے کام لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رجب خدا کی رحمتوں کے حصول کا خاص مہینہ ہے۔ اس مہینے میں ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ صدقات وعبادات کریں۔

آج معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیاں تعلیمات محمدی سے رو گردانی کے باعث ہمیں ہلاکتوں میں مبتلا کیے ہوئے ہیں۔ ہمیں عشق محمدی کا تاج سروں پے سجا کر دیوانہ وار برائیوں کے خلاف صف آراء ہونا پڑے گا۔ آج اسلام کی اقامت و احیاء کا فریضہ پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔

پروگرام میں لودھراں کے عمائیدین و معززین جن میں رانا اشرف علی خاں، ملک احمد بخش حاجی ملک احمد بخش پولٹری فارمرملک رمضان ارائیں، مہر رمضان سیال، مہر سراج، حاجی ملک احمد بخش، علامہ نصیر احمد بابر، خواجہ رفیق صدیقی، راوطاہر، حافظ کاظم، محمد رضا، ملک یوسف چنڑ، ملک احمد یار چنڑ، یار، پیر سید حنیف شاہ، رضوان فاروقی، پروفیسر جہانزیب ، رانا عابد نواز، ملک اختر تھہیم حاجی شاہ محمد شامل تھے۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ملک اسلم حماد، راو اسحاق، چودھری عبدالغفار سنبل ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، پروفیسر نعمان محمود، قاری اللہ دتہ مہروی ، پروفیسر جہانزیب ، چودھری امیر علی، مرزا ارشد ، مظہر قادری، راو نوید، قاری ذوالفقار، ملک اللہ یار جاوید، فوجی ظہور ، پیر مدثر شاہ، حافظ مظہر نیاز ، ملک اختر الیکٹریشن، راو اخلاق، مرزا اسلم، سید وسیم بخاری، سید گلزار شاہ کے علاوہ منہاج القرآن وویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل اور مصطفوی سٹوڈینٹ موومنٹ نے اہم کردار ادا کیا۔

پروگرام کے آخر میں ملکی استحکام اور ترقی کے لیے علامہ محمد شکیل ثانی نے دعا کروائی۔

لودھراں میں علامہ شکیل ثانی کا درس قرآن

لودھراں میں علامہ شکیل ثانی کا درس قرآن

لودھراں میں علامہ شکیل ثانی کا درس قرآن

لودھراں میں علامہ شکیل ثانی کا درس قرآن

تبصرہ

Top