لودھراں: منہاج القرآن ویمن لیگ کی تربیتی نشست

مورخہ: 24 مارچ 2019ء

منہاج ویمن لیگ لودھراں کی تربیتی نشست

منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام خواتین کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں محترمہ صائمہ نور مرکزی ناظمہ ویمن لیگ جنوبی پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں خواتین کا مردوں کے برابر حصہ ہے خواتین کو دین اسلام کی دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ تربیت کا فریضہ بھی سرا نجام دینا ہوگا۔ دین اسلام کو سب سے پہلے خاتون نے سینے سے لگایا اسلام پر سب سے پہلے مال بھی عورت نے لگایا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آج پرفتن دور میں اسلام کی بیٹیوں کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرایا۔

انہوں نے مزید کہا ا للہ کے مخلص بندے ہی دین کے احیاء کے لیے چنے جاتے ہیں شیطان کے پاس انسان کو ورغلا نے کے بے شمار حربے ہیں جسمانی اور روحانی پاکیزگی کے حامل لوگ اللہ کے نور کے لیے چنیدہ ہیں اللہ کی توفیق کے بغیر دین کی خدمت کا موقع نہیں ملتا۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ منہاج القرآن جو قرآن کا راستہ ہے اس کا بھر پور ساتھ دیا جائے۔

مرکزی رہنماء منہاج القرآن ویمن لیگ حاجرہ بی بی نے کہا عصر حاضر میں تجدید دین کا فریضہ تحریک منہاج القرآن سر انجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی تنظیم کا انتخاب عمل میں آیا۔ ضلعی صدر ارشاد منظور ناظمہ لبنیٰ بتول ثناء اقبال، ناظمہ مالیات مختار بی بی ناظمہ دعوت منتخب ہوئیں جبکہ ناظم امور خواتین فوجی ظہور احمد منتخب ہوئے۔

اس پروگرام میں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔ نشست کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں ضلعی امیر چودھری عبدالغفار سنبل، فوجی ظہور حسین، اعجاز فوجی، چودھری تنویر حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں ملکی استحکام کے کیے دعا ہوئی۔

منہاج ویمن لیگ لودھراں کی تربیتی نشست

منہاج ویمن لیگ لودھراں کی تربیتی نشست

منہاج ویمن لیگ لودھراں کی تربیتی نشست

منہاج ویمن لیگ لودھراں کی تربیتی نشست

تبصرہ

Top