منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شب برات و سالانہ شب بیداری

منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام سالانہ شب بیداری بسلسلہ شب برات 20 اپریل 2019ء کی شب منہاج القرآن اسلامک سنٹر سے متصل میرج لان میں منعقد ہوئی۔ محفل میں بہت بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی زونل ناظمہ صائمہ نور نے پروگرام میں توبہ کے موضوع پر خطاب کیا۔

پروگرام میں ساری رات خواتین انفرادی عبادات کے علاوہ نعت خوانی بھی کرتی رہیں اور تلاوت قرآن مجید بھی ہوئی۔ علامہ نصیر بابر خواتین کی صلوۃ التسبیح کی جماعت کروائی۔ آخر میں خواتین نے علامہ شکیل ثانی کا بذریعہ ٹی وی خطاب بھی سنا۔ محفل کا اختتام رقعت انگیز دعا کیساتھ ہوا۔

اس پروگرام کے انتظامات مسز فوجی ظہور حسین ارشاد منظور نے عہدیداران کے ساتھ مل کر کیے، جس میں تحریک منہاج القرآن کی جانب سے تمام شرکاء خواتین کے لیے سحری کا وافر انتظام بھی کیا گیا تھا۔

تبصرہ

Top