لودھراں: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ زینب بنت فاطمہ کانفرنس کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام سیدہ زینب بنت فاطمہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ ضلعی صدر ویمن لیگ ارشاد منظور بیگم نے خطاب کرتے ہوئے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے فضائل پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات بھی بڑی سکرین پر دیکھائے گئے۔ جس کے بعد محفل ذکر کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس کے اختتام پر ملکی استحکام اور کشمیری عوام کے لیے دعا کی گئی، جس کے بعد شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ کانفرنس کے انعقاد میں فوجی ظہور حسین اور ملک مستنصر نے بنیادی کردار ادا کیا۔

تبصرہ

Top