لودھراں: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس

Milad e Mustafa Conference by Minhaj ul Quran Women League Lodhran

منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس یکم دسمبر 2019 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی جس میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان سدرہ کرامت نے خصوصی خطاب کیا۔ مرکزی نعت کونسل برائے خواتین لاہور خصوصی طور پر اس پروگرام میں شریک ہوئی اور بارگاہِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خصوصی نعت خوانی کی۔

Milad e Mustafa Conference by Minhaj ul Quran Women League Lodhran

مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے حسن ازل کو تکنا ہو وہ ذات محمد ﷺ کو دیکھ لے، حسن الہٰی کا مظہر اتم ذات محمد ﷺ ہے، رب العالمین نے اپنے حسن مطلق کے اظہار کے لیے ذات محمد ﷺ کو پیدا فرمایا، محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانے والا کبھی اجر سے محروم نہیں رہتا۔ کہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دھوم مچا دینے کا حکم اللہ رب العزت نے قرآنِ مجید میں بیان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دلوں سے اگر حب مصطفیٰ ﷺ نکل جائے تو اس شخص کو ایمان سے بھی محروم کردیا جاتا ہے اور اسے پتہ بھی نہیں چلتا ایمان سے خالی اعمال کی کوئی افادیت نہیں۔

 اس موقع پر ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ مسز ارشاد منظور بیگم نے اپنے خطاب میں میلاد النبی ﷺ کی شرعی حیثیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنت کی ضمانت میلاد مصطفی ﷺ ماننے والوں کے لیے ہے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران ثناء اقبال ناظمہ نادیہ ظفر وجیہہ بی بی ثناء مرزا سعدیہ ظفر اسماء اشرف فرزانہ ذولفقار شازیہ بی بی مسز عابد جوئیہ نے اس شاندار پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا ناظم امور خواتین فوجی ظہور حسین نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ساتھ خصوصی معاونت کی منہاج القرآن کی۔

پروگرام کے آخر میں ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

Top