پھالیہ: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست

تحریک منہاج القرآن پھالیہ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ماہ رمضان کی پرنور ساعتوں میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علماء کرام، پیران کرام، مشائخ اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علامہ محمد اعجاز ملک نے ''اختیارات مصطفی'' کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔

تبصرہ

Top