میرپور: منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور کے زیراہتمام ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کانفرنس‘‘ 30 اکتوبر 2016ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی ناظمہ افنان بابر نے کی۔ کانفرنس میں میرپور آزاد کشمیر کی تنظیم سے رفقاء و کارکنان کے علاوہ علاقہ کی خواتین نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد منقبت بھی پیش کی گئی۔

پروگرام میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ افنان بابر نے ’’اہل بیت اطہار اور سیدہ زینب علیھم السلام‘‘ جبکہ کشمیر کی زونل ناظمہ ام کلثوم قمر نے ’’واقعہ کربلا اور اس کا روحانی پیغام‘‘کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

کانفرنس میں الہدایہ پروجیکٹ کی کوارڈینیٹر اقراء یوسف جامی نے بھی ویمن لیگ آزاد کشمیر کی ایگزیکٹیو باڈی کو الہدایہ پروجیکٹ کے متعلق تفصیلات بتائیں۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top