میرپور: جامعہ اسلامیہ کھڑی شریف کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھڑی شریف نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درجنوں کتب جامعہ اسلامیہ کھڑی شریف کو عطیہ دی ہیں۔ ان کتب کی مالیت چالیس ہزار روپے ہے، جو جامعہ میں طلباء لائبریری کی زینت بنیں گئی۔ اس حوالے سے جامعہ میں کتب حوالگی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کے طلبا، اساتذہ کرام اور مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ کی طرف سے لائبریرین اور اساتذہ کرام نے کتب کا تحفہ وصول کیا۔

اس موقع پر منہاج یونیورسٹی لاھور کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالعمار منعم نے طلبا کو بتایا کہ یہ کتب منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے خصوصی طور پر جامعہ کو دی ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ کتب فقہی، سائنسی اور دیگر علمی موضوعات پر مشتمل ہیں۔

خطیب جامعہ مسجد چیچیاں و مدرس جامعہ اسلامیہ سید اسد شاہ کاظمی نے کہا کہ بلاشبہ یہ علمی ذخیرہ اہل علم کے لئے سرمایہ ہے۔ صدر مجلس الحاج میاں محمد افضل نے کہا کہ آج جب کہ کتاب سے رشتہ ٹوٹتا جا رہا ہے تو شیخ الاسلام کی کتب عالم اسلام کو پھر سے اسلام کے علمی ورثہ کی طرف گامزن کر رہی ہیں۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top