تحریک منہاج القرآن ملتان ڈویژن کا تنظیمی تربیتی کنونشن

تحریک منہاج القرآن ملتان ڈویژن کا تنظیمی تربیتی کنونشن 02 اپریل 2017 کو ملتان میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کی۔ کنونشن میں ضلع ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کے ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔

کنونش سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاکر مزاری نے کہا کہ پورا ملک گذشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور حکمرانوں کو آج متبادل بیانیہ تیار کرنے کی فکر لاحق ہوئی ہے۔ اگر حکمران حسد اور تعصب کی عینک اتار کردیکھیں تو انہیں نظر آئے گا کہ آج سے آٹھ سال قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف متبادل بیانیہ پوری دنیا کے سامنے پیش کردیا تھا۔ جس کے مطابق اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسی ضمن میں دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے نام سے تاریخی فتویٰ اور ہر طبقہ زندگے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے نصاب امن شیخ الاسلام کے تاریخی کارنامے ہیں۔ جنہیں پوری دنیا میں تحسین کی نظر سے دیکھا جاتا ہے مگر یہاں حکمرانوں کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک ایک تحرک کا نام ہے جس میں جمود نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ ہمارا سفر انقلاب جاری ہے، ہم قوم کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی اس کرپٹ اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے متحد ہوجائے۔ سردار شاکر مزاری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا قصاص لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کارکنان تنظیم سازی پر خصوصی توجہ دیں۔

کنونشن سے ڈویژنل کوارڈینیٹر راؤ محمد اسحاق، صوبائی سیکرٹری کوارڈینیشن سردار عمر دراز سہیڑ، صوبائی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی، صدر پاکستان عوامی تحریک ملتان میجر محمد اقبال چغتائی، تحریک منہاج القرآن ملتان کے امیر پروفیسر جاوید اختر زواری، ضلع خانیوال کے ناظم معروف خان، ضلع لودھراں کے امیر چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک بشیر احمد اعوان، خالد محمود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

رپورٹ: راؤ محمد عارف رضوی

تبصرہ

Top