ملتان: منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت بیس روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد

مورخہ: 05 جون 2017ء

منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام جامعہ منہاج الزہرا میں یکم رمضان المبارک تا بیس رمضان المبارک دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سیکڑوں خواتین شریک ہو رہی ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی صدر ہما اسماعیل نے دروس عرفان القرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کا فہم حاصل کرنے کیلئے دل صاحب قرآن کی محبت سے معمور ہونا چاہیے اس کے بغیر قرآن کا فہم حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو ایک مکمل ضابطۂ حیات کے طور پر نازل کیا ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی آئندہ آنے والی نسل کا مستقبل سنوار سکتی ہیں۔ خواتین کا معاشرے میں ایک اہم کردار ہے جس سے انکار ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ خواتین اپنی دینی و اخلاقی تربیت کے ذریعے معاشرے کو جنت کا عملی نمونہ بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا منہاج القرآن کا مشن قرآن کے راستے پر چل کر مخلوق خدا کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینا ہے۔ قرآن مجید نے ہر ہر شعبہ زندگی کے حوالے سے جامع رہنمائی فرمائی ہے اب ہمارا فرض ہے کہ قرآنی تعلیمات پر تدبر وتفکر کے ذریعے اپنی دنیا و آخرت کو بہتر بنائیں۔

دروس قرآن کی نشست سے پروفیسر یاسمین چاندنی نے بھی خطاب کیا۔ محترمہ منیرہ، سحرش، حبیبہ، آصمہ بندیشہ، فاطمہ بندیشہ، اقصیٰ، ماہ نور اور جمیلہ بی بی کے علاوہ روزانہ سیکڑو ں خواتین شریک ہوتی ہیں۔

تبصرہ

Top