منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کے لیے قرآن خوانی

مورخہ: 19 جون 2019ء

منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام منہاج شریعہ کالج برائے خواتین میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی صدر ہما اسماعیل نے کہا کہ شریف برادران نے ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جس طرح ماڈل ٹاؤن میں سفاکی اور درندگی کا مظاہرہ کیا، اسے ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ ہم اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور انکے لئے حصول انصاف کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

تبصرہ

Top