منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان کی تقسیم

COVID-19 - Food distribution by Minhaj Welfare Foundation

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق عوامی فلاح و بہبود اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل نارووال کے ذمہ داران و کارکنان نے نارووال شہر میں مختلف سرکاری ملازمین، ریسکیو اہلکاروں، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں، افواج پاکستان کے جوانوں، ٹریفک پولیس اہلکاروں اور عوام الناس کی کثیر تعداد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہزاروں حفاظتی ماسک اور ہاتھوں کی صفائی کے لیے سینیٹائزر تقسیم کیے۔ شہر بھر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو کرونا وائرس کے بچاؤ کے حوالہ سے مختلف حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک خان عبدالقيوم خان ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکریٹری کوآرڈینیشن محمد طیب ضیاء کارکنان کی سرپرستی کرتے رہے۔ سٹی کوآرڈینیٹر محمد عباس بٹ، ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال ڈاکٹر محمد بلال اور صدر تحریک منہاج القران تحصیل نارووال علامہ حافظ عبدالغفار سلطانی نے مہم کی نگرانی کرتے ہوئے کارکنان کے ساتھ ماسک اور سینیٹائزر کی تقسیم میں عملی طور پر حصہ لیا اور خدمت خلق کی اس کامیاب مہم پر تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: محمد علیم افضل کاہلوں
(ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل نارووال)

COVID-19 - Food distribution by Minhaj Welfare Foundation

COVID-19 - Food distribution by Minhaj Welfare Foundation

COVID-19 - Food distribution by Minhaj Welfare Foundation

COVID-19 - Food distribution by Minhaj Welfare Foundation

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top