سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام قائد ڈے کے موقع پر آن لائن تقریب 19 فروری 2022ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ دین اسلام کی خدمت اور امت مسلمہ کی تعلیمی، علمی، فکری اور نظریاتی راہنمائی کے لیے وقف کیا ہوا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 2 جنوری 2022ء کو بعد نماز ظہر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ، چھنگ یئی اور سن پوکنگ میں تحریک منہاج کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کی صاحبزادی بی بی جان مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں منہاج القرآن کے اراکین، طلباء اور عوام الناس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے منہاج القرآن پر روحانی فیوض و برکات پر روشنی ڈالی اور ان کی صاحبزادی کی رحلت پر پورے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
تربیتی نشست میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے مفصل انداز میں تربیت کی ضرورت اور اس کے مختلف پہلو کے حوالے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھر، تنظیم اور معاشرے کی بہتری، فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے تربیت یافتہ افراد کا ہونا از حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارے قومی اور دینی تشخص کے احیاء کے لئے ہمارے پاس جب تک تربیت یافتہ افراد نہیں ہوں گے یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ہانگ کانگ کے زیراہتمام نوجوانوں کے لئے اصلاحی و تربیتی ورکشاپ منشیات کا تدارک اور بچاو کا انعقاد منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں کیا گیا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈویژنل کمانڈر پولیس فورس کھوائی چنگ مسٹر چی چن چنگ جون نے منہاج یوتھ لیگ کے اقدام کو سراہا اور اسے نوجوانوں کی بہتری کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر منہاج یوتھ لیگ کو مبارکباد بھی پیش کی۔
موجودہ حالات میں پوری دنیا کی طرح ہانگ کانگ میں بھی نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد منشیات کی لعنت کا شکار نظر آتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان حالات میں اس امر کی سخت ضرورت محسوس کی گئی کہ آج کی نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لئے کوئی ایسا قدم اٹھایا جائے جس سے نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے خلاف شعور اجاگر ہو۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ ہانگ کانگ کے پلیٹ فارم سے 12 دسمبر 2021 بروز اتوار دن 2 بجے تا 4 بجے منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام سالانہ محفل استقبال ربیع الاول 2 اکتوبر 2021ء کو کمیونٹی ہال کولون مسجد چمسا چوئی میں چوہدری محمد نجیب کی زیرصدارت منعقد ہوئی، پروگرام میں قونصلر جنرل پاکستان بلال احمد بٹ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت اور اطاعت ہی مسلمانوں کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ منہاج القرآن ہانگ کانگ کی پوری تنظیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے استقبال ربیع الاول کی اتنی شاندار محفل منعقد کی۔
منہاج القرآن انٹڑنیشنل اسلامک سنٹر چھنگ یی ہانگ کانگ میں سالانہ محفل ذکر شہدائے کربلا کا انعقاد 22 اگست 2021ء کو بعد نماز ظہر کیا گیا۔ علامہ حافظ ظہیر احمد خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام سالانہ محفل ذکر شہدائے کربلا 18 اگست 2021ء کو بعد نماز عشاء منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں منعقد کی گئی۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی محبت اہل ایمان کا خاصہ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48ویں عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد منہاج القران اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں کیا گیا۔ تقریب سے علامہ محمد نسیم خان نقشبندی نے نسبت، سنگت اور صحبت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے تربیتی کیمپ منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں منعقد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ہانگ کانگ کے عہدیداران، رفقاء اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ تلاوت قرآن مجید اور نعت شریف کے بعد فضائل رمضان المبارک کے حوالے سے علامہ محمد ظہیر نقشبندی نے گفتگو کی۔ علامہ حافظ محمد طیب شمیم نے شرکاء کو سحری، افطار، تینوں عشروں کی دعائیں، تسبیح تراویح، دعائے شب قدر یاد کرائیں۔
ہانگ کانگ پولیس اور سوشل ورکرز نے 8 اپریل 2021ء کو منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کا دورہ کیا۔ اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی، علامہ محمد طیب شمیم اور علامہ قاری محمد عثمان الترازی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ دورے پر آئے وفد میں YMCA ہانگ کانگ کے سیکرٹریز Tang Lui Lok اور Chong Sing Miu شامل تھے۔ دیگر مہمانوں میں ہانگ کانگ پولیس کے Mr.Fan اور منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کے سابقہ طالبعلم قاسم علی شامل تھے۔ پولیس افسران نے منہاج القرآن انٹرنشینل ہانگ کانگ کی کمیونٹی کے لیے خدمات بالخصوص بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام شب برات کی مناسبت سے عظیم الشان محافل کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں مرکزی محفل کا آغاز بعد نماز عشاء علامہ قاری محمد عثمان ترازی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور محمد حسان بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نقابت کے فرائض علامہ محمد طیب شمیم نے ادا کئے۔ منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کے ڈائریکٹر علامہ محمد نسیم خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عظیم رات ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ کر کے خالق کائنات کی بارگاہ میں توبہ کرنے کی دعوت دے رہی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 28 فروری 2021ء کو دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محمد سکندر باچا، محمد نجیب، جاوید اقبال، طاہر محمود، علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی، علامہ ناصر جمال، علامہ قاری محمد عثمان الازہری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے عہدیداران اور رفقا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں درود و سلام اور نعت کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
ہانگ کانگ میں قونصل جنرل آف پاکستان بلال احمد بٹ نے 21 فروری 2020ء کو ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سپرنڈنٹ آف پولیس مسٹر وونگ وائی ہانگ اور ڈویژن کمانڈر کووی ڈویژن بھی موجود تھے۔ وزٹ کے دوران قونصل جنرل آف پاکستان نے ہانگ کانگ میں ادارہ منہاج القرآن کووی چیانگ برانچ میں جمعۃ المبارک کی نماز بھی ادا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام قدوہ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے سالانہ عرس کے موقع پر منہاج اسلامک سنٹرکھوائی چنگ میں ماہانہ درس قرآن اور گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.