سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام کے حقیقی پیغام، امن کے فروغ اور عالمی قیامِ امن کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کے اس پیغام کو عام کرنے کیلئے دنیا بھر میں ان کے تلامذہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان اور وابستگان مصروفِ عمل ہیں۔ کویت میں منہاج القرآن پیس اینڈ انٹی گریشن کے صدر سید جعفر صمدانی ایڈووکیٹ شیخ الاسلام کے پیغام کو عوام اور خواص تک پہنچا رہے ہیں۔ سید جعفر صمدانی شیخ الاسلام کا دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ مختلف طبقہ ہائے فکر تک پہنچا چکے ہیں
مورخہ 7 اپریل 2015ء الطاہر ہاؤس سالمیہ سٹی، کویت میں حاجی عبد الرشید صاحب صدر سوسائٹی کی سربراہی میں شاندار ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب سنا گیا اور نئ مرکزی قیادت پر بھرپور اعتماد اور اظہار کیا گیا۔ کنونشن میں کویت سے ورکرز نے بھرپور شرکت کی جبکہ فحاحیل سٹی سے حاجی شفیق نقشبندی، حاجی عبد الروف بھٹی اور حافظ محمد نواز نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے وفد نے حاجی عبدالرشید کی سربراہی میں مسجد شعبان سالمیہ سٹی کویت میں مجلس وحدۃالمسلمین کویت کے زیراہتمام مجلس ایصال ثواب میں شرکت کی اور چیئرمین مسلم کانگرس نارتھ امريكا غلام حر شبیری سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہان نے امت مسلمہ کے اتحاد و محبت کیلئے اب تک کویت میں کی گئی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی باہمی مشاورت اور اتحاد سے کام کرنے پہ زور دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام الطاہر ہاؤس سالمیہ سٹی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد قاسم منیر قادری نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت صوفی تنویر احمد، محمد آصف، محمد رفیق، اویس چیمہ، محمد اسحاق، محمد شہباز اور عبد الروف بھٹی نے حاصل کی۔ لٹل سٹارز میں محمد بلال منیر قادری، محمد عبداللہ اصغر، محمد طلحہ چوراہی، محمد احمد چوراہی، محمد عثمان چوراہی، اور محمد زوہیب کاشف نے ملی نغمہ پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سوشل ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر حاجی عبد الرشید نے سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت میں تقریبِ یومِ پاکستان میں شرکت کی۔ وفد میں احمد حسین چوہدری، منیر احمد گوجر، محمد ارشد گجر اور حاجی عبد الرشید عباسی شامل تھے۔ اس موقع پر حاجی عبد الرشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں قیادت اور قوم دونوں تھیں تو پاکستان معرض وجود میں آیا، لیکن افسوس کہ آج مخلص قیادت تو موجود ہے لیکن قوم نہیں ہے۔ 68 سال کی نام نہاد جمہوریت اور آمریت نے اس وطن کو افراد کا ہجوم تو دیا لیکن انہیں یوں محکوم رکھا کہ آج تک قوم نہ بن سکی۔
مجلس وحدۃ المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سید شفقت حسین شیرازی کے دورہ کویت کے دوران ان کے اعزاز میں منہاج القرآن سوشل ویلفیئر سوسائٹی (کویت) کی جانب سے کویت کانٹینینٹل ہوٹل میں ظہرانہ دیا گیا جس میں سوسائٹی کی ایگزیکٹو کونسل، تنظیمات کے عہدیدران کے علاوہ ماجد دہلوی ناظم انڈین کمیونٹی اور سید عرفان کاظمی صدر ماتمی کونسل کویت نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے نو منتخب عہدیداران صدر حاجی عبدالرشید اور ناظم احمد حسین چودھری نے 5 اکتوبر 2103 کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ کویت کی NEC کے نو منتخب عہدیداران نے مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے دوران مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس DFA ندیم احمد اعوان، سیکرٹری ممبرشپ میاں اشتیاق احمد اور سیکرٹری نظامت محمد وسیم افضل بھی موجود تھے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے دو درکنی وفد نے مورخہ 01 اکتوبر 2012ء کو برادر اسلامی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے کویت میں تعینات قونصلر/ اتاشی ثقافت ڈاکٹر عباس خامیار سے ملاقات کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کے وفد نے مورخہ 30 ستمبر 2012ء کو کویت میں تعینات انڈیا کے سفیرستیش مہتا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ ( صدر MPICکویت) اور سیکرٹری محمد حنیف قریشی شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (کویت) کے ناظم علامہ محمد شاہد طفیل ڈار اور ڈاکٹر نثار اکبر نے مورخہ 21 ستمبر 2012 ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے مشترکہ میٹنگ کویت کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی ڈسکشن ہوئی اور کویت کی تنظیم نو کے حوالہ سے حضور شیخ الاسلام مدظلہ العالی کے ساتھ منعقد ہونے والی ٹیلی فونک میٹنگ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کے وفد نے مورخہ 07 ستمبر 2012ء کو سلطنت آف اردن کے سفیر محمد الکائدہاشمی سے ملاقات کی۔ وفد میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی شامل تھے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کے وفد نے مورخہ 03 ستمبر 2012ء کو اسلامی جمہوریہ ایران کے کویت میں سفیر روح اللہ قھر مانی چابک سے ملاقات کی وفد میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدرمحمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی شامل تھے۔
مورخہ15اگست2012ء کو کویت میں شائع ہونے والے مشہور ومعروف پندرہ روزہ EEK کے چیف ایڈیٹر مسٹر مائیکل سے MPIC کویت کے وفد نے ایک نشست کا اہتمام کیا۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے مورخہ 10 اگست 2012ء کو پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ شافی سے ملاقات کی جو جغرافیہ میں برطانیہ سے پی ایچ ڈی ہیں، کویت جغرافیائی سوسائٹی کے سینئر ممبر، جامعہ گلف یونیورسٹی میں پروفیسر اور شیخ عمر بن حفیظ الحبیب سے ارادت رکھتے ہیں۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی جانب سے مورخہ 03 اگست 2012ء بروز جمعہ کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کویت کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ MES کویت کا وفد حافظ محمد شبیر کی قیادت میں الگیلانی ہاوس پہنچا جہاں محمد حنیف قریشی، شاہد طفیل ڈار اور ڈاکٹر نثار اکبر نے وفد کا بھرپور استقبال کیا۔ وفد میں حافظ محمد شبیر کے علاوہ عرفان عادل، الطاف اختر اور محمد منیر قادری شامل تھے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.