سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن(کویت) کے وفد نے مورخہ 03 اگست 2012ء کو کویت میں تعینات کینڈا کے سفیر ڈگلس جارج (Douglas George)سے ملاقات کی۔ وفد میں محمد جعفر صمدانی، ایم ایچ قریشی اور ڈاکٹر نثار اکبر شامل تھے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کویت نے مورخہ 28 جون 2012ء کو کویت یونیورسٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اینڈ راکس ہینکل کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر اینڈ راکس بنیادی طور پر ایک ایک نامور سائنسدان ہیں، آپ کا تعلق فرینکفرٹ یونیورسٹی جرمنی سے ہے، پوری دنیا میں یہ اپنے تحقیقی مقالاجات اور لیکچرز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کویت نے کویت انجینئرئنگ سوسائٹی کے چیف ٹرینر اور چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر احمد عبدالروف سے مورخہ 26 جون 2012ء کو ملاقات کی۔ مذکورہ ادارہ 1961 میں قانونی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور کویت کا ایک معروف ادارہ ہے۔ ملاقات میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ حنیف شریک تھے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے مورخہ 15 جون 2012ء کو ترکی کے سفارت خانہ میں تعینات لیبر اتاشی عزت کمال سے ملاقات کی جو اس وقت قائمقام سفیر کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے گذشتہ دنوں اسلامی جمہوریہ پاکستان (کویت) کے قانونی مشیر رجب علی خان عباسی ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔ وفد میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدرمحمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی بھی شامل تھے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے سوازی لینڈ کے دولۃ الکویت میں تعینات سفیر نو مسلم سنیزا نجوفنا سے گذشتہ دنوں ملاقات کی۔ یاد رہے کہ سوازی لینڈ کے سفیر نے اسلامی تعلیمات اور پیغمبر اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی طرف سے کویت میں تعینات اسلامی جمہوریہ افغانستان کے سفیر ڈاکٹر اسد اللہ حنیف بلخی سے مورخہ 13 جون 2012ء کو ملاقات کی گئی،ملاقات میں محمد جعفر صمدانی صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی شریک ہوئے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری مسٹر ایم ایچ قریشی پر مشتمل وفد نے مورخہ 02 جون 2012ء کو کویت میں تعینات امریکہ کے سفیر سے ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دہشت گردی کے خلاف لکھی گئی عظیم کتاب فتوی پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دورہ انڈیا کے دوران کویت تنظیم کی طرف سے متعین/ مجوزہ / مقررہ سیکرٹری ماجد دلومی کی دورہ انڈیا سے واپسی کے بعد ان کے اعزاز میں مورخہ 30 مئی 2012ء کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے مشترکہ وفد نے صدرMPIC کویت محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کی قیادت میں مورخہ 26 مئی 2012ء کو کویت کے سابق وزیر اور معروف روحانی شخصیت الشیخ الیوسف ہاشم الرفاعی کی عیادت کے لئے ان سے ملاقا ت کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی نے مورخہ17 مئی2012ء کو دولۃ الکویت میں تعینات جرمنی کے سفیر فرانک ایم مان سے جرمن سفارتخانہ میں ملاقات کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی پر مشتمل دورکنی وفد نے مورخہ 10 مئی 2012ء کو کویت کے سابق وزیر، عظیم روحانی شخصیت اور سلسلہ الرفاعیہ کے سرپرست السید الشیخ الیوسف السید الہاشم الرفاعی سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی جو کچھ عرصہ سے بیک بون کی پرابلم کا شکار ہیں۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شہر ہ آفاق کتاب دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ کی پذیرائی کے لئے مورخہ 06 مئی 2012ء بروز اتوار کو ایک تقریب کا اہتمام کیا، تاکہ اس کتاب کی مغربی، سفارتی، علمی اور کویتی حلقوں میں اہمیت کو اجاگر کیاجاسکے،
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی طرف سے مورخہ 28 جنوری 2012ء کو کویت میں تعینات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر افتخار عزیز عباسی کی دعوت کی جس میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے عہدیداران کے علاو ہ منہاج القرآن کویت کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی جانب سے مورخہ 27 جنوری 2012ء کو الگیلانی ہاؤس میں منہاج القرآن برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی کے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیالکوٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابقہ ناظم چونڈہ خالد باجوہ نے بھی خصوصی شرکت کی
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.