سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت اور کویت صناحیہ الفحاحیل کے کاروباری حلقہ احباب کی مشترکہ کاوشوں سے مورخہ 26 جنوری 2012ء کو کویت کے روتا انٹرنیشنل ہوٹل کے خوبصورت المنشر ہال میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی طرف سے مورخہ 26 جنوری 2012ء کو ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدرعلامہ محمد افضل سعیدی تھے جو ان دنوں کویت کے دعوتی وتنظیمی دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی جانب سے مورخہ 26 جنوری 2012ء کو کویت میں تعینات برادر ملک ترکی کے سفارتخانہ کے کمرشل قونصیلٹ کی دعوت کی گئی جس میں MPIC کویت کے ممبران کے علاوہ منہاج القرآن کویت کے ناظم علامہ محمد شاہد طفیل ڈار، ناظم مالیات چودھری احمد حسن، قیصر عمر، ڈاکٹر نثار اکبر، پاکستانی ایمبیسی کے قانونی مشیررجب علی خان عباسی ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں مورخہ 12 جنوری 2012ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت کے ہیڈ آف مشن وزیر حسن سے سفارت خانہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے جنرل سیکرٹری محمد حنیف قریشی بھی شامل تھے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد کی کویت میں پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی رب نواز خان سے ملاقات
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے صدر MPIC محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کے ہمراہ مورخہ 05 جنوری 2012ء کو دولۃ الکویت کے سابق وزیر اور بہت سے اہم حکومتی عہدوں پر فائز رہنے اور سلسلہ تصوف الرفاعی کے شیخ طریقت، اسلامی اقدار، حجازی روایات اور عرب حلقوں میں انتہائی معروف شخصیت الشیخ السید یوسف السید ہاشم الرفاعی سے ملاقات کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے صدر MPIC محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کے ہمراہ مورخہ 04 جنوری 2012ء کو عرب کے مشہورومعروف جید عالم دین، عظیم صوفی اور بہت بڑے روحانی سلسلہ کے سرپرست شیخ حبیب بن عمر بن حفیظ سے ملاقات کی جو ان دنوں اپنے مریدین کی دعوت پر کویت تشریف لائے ہوئے ہیں۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے صدر MPIC محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کے ہمراہ مورخہ 03 جنوری 2012ء کو گلف میں 15 سال سے تعینات بیلجیئم کے کمرشل اتاشی سید منیف گیلانی سے ملاقات کی۔ وفد میں محمد حنیف قریشی (جنرل سیکرٹری MPIC کویت) اور ڈاکٹر نثار اکبر (راہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت) شامل تھے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد حنیف قریشی نے مورخہ 30 دسمبر 2011ء کو ویت نام کے سفیر بوئی قوٹرنگ(Bui Quoetrung) سے ملاقات کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد حنیف قریشی نے مورخہ 29 دسمبر 2011ء کو امریکی نژاد پروفیسر ڈاکٹر ٹریسا سے کویت کے معروف ترین سنٹر میں ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنی ابتداء سے ہی اللہ رب العزت کی عنایات اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر شفقت سے مالامال ہے۔ منہاج القرآن کویت کی زونل تنظیم فروانیہ کے محمد عباس (صدر)، محمد سلیم (نائب صدر)، عبدالوھاب (ناظم)، حافظ نثار احمد (ناظم دعوت و تربیت) اور محمد سعید (ناظم مالیات) کی کاوشوں سے مورخہ 12 نومبر 2011ء کو ایک پروقار تقریب میں انڈین نوجوان نے صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر سید جعفر صمدانی نے مورخہ 20 جولائی 2011ء کو امریکہ کی طرف سے نئے متعین ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ڈویلپمنٹ برائے افغانستان ڈاکٹر موپی کی دعوت کی۔ دعوت میں امریکن سفارتخانہ کے دوسرے قونصلرز اور آفیسرز نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے نائب ناظم ویلفیئر مختار احمد ساہی نے مورخہ 11 دسمبر 2010ء بروز ہفتہ کو اپنی فیملی کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ انہوں نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کی اور انہیں کویت کے تنظیمی امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم جب بھی پاکستان آتے ہیں تو مرکز کا وزٹ ضرور کرتے ہیں کیونکہ آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس عظیم مہمان خانہ اور اتحاد امت کے عظیم مرکز میں حاضری ہمارے لئے قلبی سکون کا باعث بنتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے عہدیدار ڈاکٹر باغ حسین نے مورخہ 10 دسمبر2010ء بروز جمعہ کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ ڈاکٹر باغ حسین نے اپنے دورہ مرکز کے دوران مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے کارکنان کی خدمات کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی زونل تنظیم الفحاحیل کی طرف سے 11 مارچ 2010ء کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں کویت بھر سے منہاج القرآن کے کارکن، رفقاء، وابستگان، قائدین اور عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور تعداد میں شرکت کی
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.