منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے کے زیر اہتمام سپورٹس ڈے

مورخہ: 26 جون 2011ء

منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوار EKEBERG گراؤنڈ میں سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج ایجوکیشن سنٹر کے بچوں اور ان کے والدین نے بھر پور حصہ لیا۔ پروگرام کے آرگنائزرعلامہ حافظ صداقت علی قادری(پرنسپل منہاج ایجوکیشن سنٹراوسلو) اور حافظ محمد اسلم حق( چیف کنڑولر منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو) تھے جنہوں نے انتہائی منظم انداز میں تمام سرگرمیوں کو آرگنائز کیا۔

بچوں کی تفریح کے لئے سب سے پہلے کرکٹ میچ کھیلے گئے اس کے لئے بچوں کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں، اسی طرح بچوں کے لئے بیڈمنٹن اور فٹبال کے مقابلہ جات بھی کرائے گئے جن سے شائقین بہت لطف اندوز ہوئے۔ سپورٹس کے بعد بچیوں کے پروگرام کا آغاز کیا گیا جس میں والدین کمیٹی کے ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر والدین، بچوں اور ٹیچرز کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

پروگرام میں منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، منہاج مصالحتی کونسل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ممبران اور منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر منہاج ایجوکیشن سنٹر کے پرنسپل علامہ حافظ صداقت علی قادری نے تمام مہمانوں، والدین اور جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ

Top