منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام

مورخہ: 25 اگست 2011ء

منہاج مصالحتی کونسل کے ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 25 اگست 2011ء بروز جمعرات کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کا آغاز علامہ صداقت علی قادری نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ شیما نعت کونسل کی اقراء مشتاق، اقراء اعجاز اور اقراء اقبال نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ھدیہ نعت پیش کی ۔

پروگرام کی نقابت کے فرائض انتہائی خوبصورت اندا زمیں عروبہ افتخار اور نوشین محمود نے سرانجام دیئے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔انیسہ جبار نے منہاج نعت کونسل کا تعارف پیش کراتے ہوئے احسن طریقے سے پریزنٹیشن پیش کی۔

پچھلے تین سالوں سے منہاج مصالحتی کونسل نے اپنی منفرد روایا ت کو برقرار رکھتے ہوئے سوسائٹی کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مدعو کیا۔ افطار ڈنر کا مقصد منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تعارف کے علاوہ مختلف مذاہب کے لوگوں کو قریب لانا بھی تھا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی کثیر تعداد میں غیر مسلم کمیونٹی نے شرکت کی۔ عروبہ افتخار اور نوشین محمود نے قرآن کریم کی روشنی میں روزے کے فضائل بیان کے۔ اس کے بعد Preist Rune نے بائیس جولائی کو ناروے میں دہشتگردی کے المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے تعزیتی کلمات بیان کئے اور ان کے ساتھ ہمدردی اور اظہار غم کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

مہمانوں کو اپنے تاثرات کے اظہار کے لئے موقع فراہم کیا گیا جس میں انہوں نے منہاج القرآن کے اس عمل کو سراہا اور کہا کہ یہ ڈنر پارٹی ایک پل کی حیثیت رکھتی ہے جس کی وجہ سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں۔ تمام مہمانوں نے منہاج مصالحتی کونسل کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیااور اس اہم اقدام پر مبارکبا د پیش کی۔ نماز مغرب کے بعد بہترین ضیافت کے ساتھ مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر اعجاز احمد وڑائچ ( صدر منہاج مصالحتی کونسل) نے تمام مہمانوں کا تشریف لانے پر شکریہ ادا کیااور آئندہ بھی اس عزم کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔

رپورٹ: اعجاز احمد

تبصرہ

Top