اوکاڑہ: پاکستان عوامی تحریک حویلی لکھا کی تنظیم سازی، پیر رشید چشتی صدر منتخب

مورخہ: 03 جون 2016ء

حویلی لکھا: منہاج گرائمر سکول حویلی لکھا میں 3 جون 2016 کو پاکستان عوامی تحریک حویلی لکھا کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے نائب صدر قاری غلام فرید سیال ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کے امیر خالد محمود صدیقی، نائب امیر امجد حسین جٹ اور حفیظ احمد قادری سمیت تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے سینکٹروں کارکنان شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری امجد حسین جٹ کا کہنا تھا کہ عوامِ پاکستان کب تک غلام اور بھیٹر بکریاں بنے رہیں گے۔ اب وقت ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ظالم نظام سے ٹکرا کر اسے پاش پاش کردیا جائے۔ تقریب کے میزبان حاجی ریاض احمد سدیدی تھے، جن کی انتھک محنت سے انتہائی منظم تقریب وقوع پذیر ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک حویلی لکھا کی تنظیم سازی عمل میں لائی گئی، جس میں پیر رشید احمد چشتی کو صدر، بلال احمد پتراء کو نائب صدر، چوہدری حماد رضا ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری، چوہدری غلام مصطفے فخری کو آرگنائزر، فیض رسول ایڈووکیٹ کو ڈپٹی آرگنائزر، محمد یوسف فاضلکا کو جوائنٹ سیکرٹری، محمد ظفر اقبال انجم کو ڈپٹی سیکرٹری، منظور احمد انصاری کو سیکرٹری فنانس، ملک ڈاکٹر سلطان احمد کو سیکرٹری پبلک ریلشنز، چوہدری فاروق احمد کو سیکرٹری میڈیا، ساجد علی بودلہ کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور ارسلان منظور کو سیکرٹری سوشل میڈیا کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ حاجی منظور علی نوری، شیخ اسلم فیاض، حاجی مسعود احمد، ضیاء احمد قمر، صوفی اقبال قادری، افضال احمدطاہر، اقبال قادری، قاری احمد حسن، محمداحمد ساجد، منور دانش، الحاج امین فخری، عبدالغفار، چوہدری علی احمد، شیخ مدثر توقیر، شیخ مبشر توقیر، شاہ زمان اور محمداحمد بابر سمیت اجلاس کے تمام شرکاء نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

Top