منہاج ویمن لیگ ناروے کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی مدد کے لئے فیملی عید فیسٹیول

منہاج ویمن لیگ ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 18 ستمبر 2010ء کو پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لئے عظیم الشان فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بھر پور شرکت نے اسے ایک یادگار عید فیسٹیول بنا دیا۔ عید فیسٹیول کا آغاز کلام الٰہی سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ حافظ صداقت علی ڈائریکٹر منہاج القرآن اوسلو نے حاصل کی۔ منہاج یوتھ لیگ کے سرگرم رکن سعد قریشی نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ عید فیسٹیول کے مہمان خصوصی پاکستان کے مشہور ومعروف ثناء خواں عابد معصومی تھے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اوسلو تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مخصوص انداز میں حمد باری تعالیٰ اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کی۔

پروگرام کا دورانیہ دن  12 بجے سے لیکر شام 7 بجے تک تھا جس میں تقریباً30  مختلف قسموں کے سٹال لگائے گئے تھے جس میں کپڑوں، جیولری، جوتوں،کھلونوں اور کھانوں ( بریانی، سموسہ، پکوڑے، نان کباب، برگر، چکن گرل، حلیم، چاٹ، چاکلیٹ کیک،گاجر کیک ، برفی، جلیبی) کے سٹال تھے، فیسٹیول میں سپیر بنک کی طرف سے بھی سٹال لگایا گیاتھاجس میں بہت سے لوگوں کو بنک لون اور انشورنس کے بارے میں بتایا گیا۔ منہاج یوتھ لیگ، منہاج مصالحتی کونسل، منہاج ویمن لیگ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن درامن، منہاج ایجوکیشن سنٹر اور منہاج لائبریری کی طرف سے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب وکیسٹس کا سٹال بھی لگایا گیا تھاجس میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے گہری دلچسپی ظاہر کی اور کتب وکیسٹ کی خریداری کی۔ فیسٹیول میں بچوں کی کھیل کود کے لئے علیحدہ سے انتظام کیا گیا تھا جس سے بچے سار ادن لطف اندوز ہوتے رہے۔

فیسٹیول میں علامہ نور احمد نور اور ناروے کے مشہور صحافی ارشد جاوید چوہدری نے خصوصی شرکت کی، عید فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے صدر پرویز نثار اور منہاج ویمن لیگ ناروے کی صدر رافعہ رؤف نے سب تحریکی بہنوں اور بھائیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ فیسٹیول کی آرگنائزرچاند بی بی نے بتایا کہ عید فیسٹیول کی سب آمدنی سیلاب زدگان کی امدا د کے لئے خرچ کی جائے گی۔

رپورٹ:عقیل قادر

تبصرہ

Top