بحرین: منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام تجوید القرآن کلاس کا آغاز

مورخہ: 22 جون 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام مورخہ 22 جون 2013ء کو تجوید القرآن کلاس کا افتتاح کیا گیا۔ اس افتتاح کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے سرپرست اعلیٰ شیخ راشد بن ابراہیم المریحی کے صاحبزادے شیخ ابراہیم بن راشد مہمان خصوصی تھے جو جمیعۃ امام مالک بن انس کے صدر اور مملکۃ البحرین میں شرعی عدالت کے جج بھی ہیں۔ تقریب کے صدر مجلس امیر تحریک چودھری محمد اشرف بھنڈر تھے۔

افتتاحی تقریب منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے نامزد ڈائریکٹر(منجانب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری) فخر الاسلام ملک کی زیر صدرارت وخصوصی کاوش انعقاد پذیر ہوئی۔ تقریب میں شیخ راشد المریخی کے اصحاب نے بھی شرکت کی جبکہ پاکستانی اور انڈین کمونٹی کے احبا ب بھی بھر پور انداز میں شریک ہوئے۔تقریب کی نقابت کے فرائض عبدالرحیم چشتی (صدر مجلس شوریٰ) نے ادا کئے۔ تلاوت قرآن مجید کی سعادت قاری حق نواز سیالوی نے حاصل کی، سجاد حسین قادری( نائب امیر تحریک) نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔

عبدالرحیم چشتی نے دوران نقابت انتہائی خوبصورت انداز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا تعارف انگلش میں( عرب شرکاء کے لئے) پیش کیا۔اردو زبان میں منہاج القرآن کے اغراض و مقاصدر پر مفصل اور جامع انداز میں روشنی ڈالی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین تجوید کلاس کے معلم قاری حق نواز سیالوی نے تجوید القرآن کے اصول، فوائد اور ثمرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ یاد رہے کہ قاری حق نواز سیالوی منہاج القرآن بحرین کے بانی اراکین میں سے ہیں اور پہلے پاکستانی ہیں جنہیں مرکز الفاتح الاسلامی مملکۃ البحرین وزارت اوقاف کی جانب سے شہادۃ روایۃ حفص عن عاصم سے نواز گیا ہے۔ انہوں نے اپنی خدمات فی سبیل اللہ منہاج القرآن بحرین کے لئے وقف کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔

بعد ازاں شیخ ابراہیم بن راشد المریخی نے جنت میں اہل قرآن کا مقام ومرتبہ کے موضوع پر مفصل، مدلل اور جامع خطاب کیا اور عربی میں نعت شریف بھی پڑھی جس سے حاضرین محفل مستفید ہوئے۔ انہوں نے منہاج القرآن کی دینی خدمات کو سراہا ور منہاج القرآن بحرین کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پروگرام کے اختتام پر سجاد حسن قادری(نائب امیر تحریک) نے اس پروگرام میں نمایاں کارکردگی، تعاون اور اس پروقار تقریب کے انعقاد پر فخر الاسلام ملک، عبدالرحیم چشتی، زین العابدین قادری اور بانیان تحریک منہاج القرآن بحرین ملک شاہد اعوان، محمد اعجاز مرز اور قاری حق نواز سیالوی کو تجوید القرآن کلاس کے آغاز پر خراج تحسین پیش کیا۔ شیخ ابراہیم بن راشد نے خصوصی دعا فرمائی اور بعد ازاں حاضرین کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ: فخر الاسلام ملک

تبصرہ

Top