ناروے: یوتھ لیگ کے زیر اہتمام دو سالہ منی سکالرز کورس کا آغاز

منہاج القرآن یوتھ لیگ ناروے کے زیر اہتمام ماہ ستمبر سے دو سالہ Mini Scholar Course کا آغاز کردیاگیا۔ناروے میں مقیم مسلم کمیونٹی کی دیرینہ خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے کورس کو بنیادی طور پر نارویجن زبان میں ترتیب دیاگیا ہے۔

اس کورس کے آغاز پر مسلم کمیونٹی کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملی اور اس اقدام کو نئی نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت کے لئے خوش آئند قرار دیاگیا۔کورس کا بنیادی مقصد ناروے میں مقیم مسلم یوتھ کو اسلام کی بنیادی دینی تعلیمات سے جدید سائنٹیفک انداز میں عصر حاضر کی ضرورتوں کے مطابق اسلام کے تصور امن ورحمت سے روشناس کرانا ہے۔کورس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اوسلوناروے اویس ا عجاز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں نوجوان نسل کے لئے Mini Scholar Course اپنی نوعیت کا منفرد کورس ہے جو بیک وقت تین زبانوں اردو، انگلش اور نارویجن میں پڑھایا جائےگا۔

بنیادی طور پر اس کورس کو شروع کرنے کا مقصدر نارویجن بولنے والی نوجوان نسل کو تیار کرنا ہے تاکہ وہ ناروے میں مقیم مقامی لوگوں کو نارویجن زبان میں درس تبلیغ کر سکیں اور جو زبان کی وجہ سے نوجوان نسل کو دینی تعلیمات کو سمجھنے میں مشکلات ہیں انہیں دور کیا جاسکے۔اس کورس کے نتیجے میں تیار ہونے والے سکالرز ناروے میں مقیم مسلم یوتھ کی دینی وروحانی تربیت اور عقائد کی اصلاح کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے اور مستقبل میں ناروے میں تحریک منہاج القرآن کی تنظیمی، دعوتی اور تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈائریکٹر MQI اوسلو علامہ محمد اقبال فانی کی زیر نگرانی نصاب اور شیڈول ترتیب دیا گیا ہے اس کورس میں محدود نشستوں پر میرٹ کی بنیاد پر درج ذیل طلبہ کو داخلہ دیا گیا ہے۔

1۔ اویس اعجاز(MSC Communication Technology)

2۔ حمزہ انصاری(Medicine)

3۔ عمر انصاری(Mewdicine)

4۔ حیات المیر(Teacher MEC)

5۔ یوسف غوری(Economics and Administration)

6۔ ذوالقرنین حسین(Physiotherapist)

7۔ یٰسین عدیل(Hifz-ul-Quran also Continue)

8۔ عاصم قادری(Preparatory Course)

اس دوسالہ کورس میں مختلف مضامین جن میں علم الصرف والنحو، اصول حدیث وفقہ، اصول تفسیر، سیرت الرسول، علم العقائد، فتوی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج یونیورسٹی لاہور میں پڑھائی جانے والی دیگر کتب کو بھی شامل نصاب کیا گیا ہے۔

رپورٹ: قیصر محمود

تبصرہ

Top