ڈنمارک میں منہاجین اسکالرز کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کیساتھ ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈنمارک میں مقیم اور مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے والے منہاجینز سکالرز نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔

منہاجینز وفد کی سربراہی علامہ ارشاد حسین سعیدی اور علامہ محمود شاہ نے کی۔ ناصر علی اعوان اور دیگر منہاجینز بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاجینز سکالرز کیساتھ ان کی مختلف شعبہ جات میں کارکردگی کو سراہا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاجینز اسکالرز کو اپنے کام میں مزید بہتری اور محنت کرنے کی تلقین بھی کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے ایک ماہ کے تنظیمی دورہ یورپ پر ہیں۔ کوپن ہیگن کے بعد اوسلو، میونخ، پیرس، برلن، بارسلونا اور ویانا جائیں گے، جہاں آپ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز سے خطاب کرینگے اور یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top