مالمو (سویڈن): قائد ڈے کے موقع پر خصوصی پروگرام، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

Dr Hassan Qadri addresses Quaid Day Program in Malmo Sweden

منہاج القرآن مالمو (سویڈن) کے زیراہتمام قائد ڈے 2020 کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت اور خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر سٹیج پر ان کے ہمراہ منہاج یورپین کونسل کے صدر ظل حسن، ڈائریکٹر منہاج القرآن ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی، صدر منہاج القرآن یورپ ذون ون بلال اپل اور امیر تحریک منہاج القرآن ڈنمارک اشفاق شیخ موجود تھے۔ شرکا میں منہاج القرآن کی سکنڈے نیوین تنظیمات کے عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد وخواتین شریک تھے۔ آخر میں چیئرمین سپریم کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انکی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: محمد منیر طاہر (سیکرٹری میڈیا وانفارمیشن، منہاج یورپین کونسل)

تبصرہ

Top