منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ قائد ڈے تقریب میں مشرف پارک دبئی میں منعقد ہوئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد ثناء خوانی بھی ہوئی۔ تقریب میں مختلف گیمز شامل تھیں، جبکہ اسلامی، تحریکی، جنرل نالج اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی دینی و تجدیدی خدمات کے متعلق سوال و جواب کا سیشن بھی شامل تھا۔

تقریب میں دبئی میں قائم حلقہ جات درود میں سے سب سے زیادہ درود پاک پڑھنے والے 2 حلقہ جات کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ انفرادی طور پر سب سے زیادہ درود پاک پڑھنے والے 2 دوستوں کا نام بھی شرکاء کو بتایا گیا۔ ان حلقہ جات درود میں آقا کریم کی بارگاہ میں مستقل درود پاک پڑھا جاتا ہے۔ اس موقع پر دو حلقہ جات کے شرکاء اور دو احباب کو سب سے زیادہ درود پاک پڑھنے پر بطور انعام تحائف بھی پیش کئے گئے۔

قائد ڈے تقریب میں صابر حسین گجر کی جانب سے 5 مستحق تحریکی دوستوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے ٹکٹ پیش کئے گئے اور آخر میں شیخ الاسلام کی 69ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، جس کے بعد تمام دوستوں کے لیے پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام تھا۔

تبصرہ

Top