ہانگ کانگ: منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں عظمت مصطفیٰ ﷺ کانفرنس

مورخہ: 11 جون 2022ء

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں ایک عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار کائنات نبی مکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی ذات اقدس کو خالق کائنات نے وہ مقام و مرتبہ عطا کیا ہے جو کائنات میں کسی اور نبی کو عطا نہ ہوا۔ مالک کائنات نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو وہ تمام کمالات، خوبیاں اور خصائص عطا فرمائے جو باقی انبیاء کرام علیہم السلام کو ایک ایک کر کے عطا ہوئے۔

انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب خصائص مصطفی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شان ہے کہ ان کی شان اقدس میں کسی بد بخت نے کوئی بے ادبی، گستاخی کی یا نقص نکالنے کی ناپاک حرکت کی تو اس کا دفاع خود خالق کائنات نے کیا۔ جبکہ باقی انبیاء کرام علیہم السلام اپنے دشمنوں کو خود جواب دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں تحریک منہاج القرآن شیخ السلام کی قیادت میں عظمت و شان مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا دفاع دلیل و برہان، جرات اور جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر بھر پور انداز میں کر رہی ہے۔

اس سے پہلے کانفرنس کا آغاز قاری محمد عثمان الترازی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سعادت عبدالرحمن، عدنان سیالوی اور سید تنویر شاہ نے حاصل کی۔

کانفرنس کے شرکاء کو شیخ الاسلام کا خصوصی ویڈیو خطاب بھی دکھایا گیا۔ نقابت کے فراٸض حافظ محمد طیب شمیم نے سر انجام دٸیے۔

اس کانفرنس میں University of Hong Kong سے پی ایچ ڈی سکالر Dr Li Yunfeng نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے ساتھ ڈاکٹر صدام عزیز بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں دونوں معزز مہمانوں کو منہاج القران کے تعارف کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام کی انگریزی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ آخر میں علامہ حافظ محمد ظہیر نقشبندی نے خصوصی دعا کرائی، جس کے بعد شرکاء کی تواضع لنگر سے کی گئی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top