منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام 37 ویں تربیتی نشست

مورخہ: 21 اگست 2022ء

منہاج القرآن جاپان

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان گنما سنٹر میں37 ویں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، ‎جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے (ذکرِ خاندان رسول صلی اللہ علیہ وسلم) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔

اس سے پہلے‎ نشست کا آغاز حامد وسیم نے تلاوت ‎قرآن مجید فرقان حمید کی آیات مبارکہ سے کیا اور ہدیہ نعت بھی پیش کیا۔ بعدازاں محفلِ ذکر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

‎محفلِ ذکر کے بعد حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔ ‎‏‎اس نشست میں تحریک منہاج القرآن کے رفقا اور پاکستانی کمیونیٹی کے احباب نے شرکت کی۔ نشست میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ ‎محفل کے اختتام پر لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

منہاج القرآن جاپان

منہاج القرآن جاپان

منہاج القرآن جاپان

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top