پورٹ لیش: منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس

minhaj ul quran ireland

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام پورٹ لیش میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن برطانیہ لندن کے ڈائریکٹر علامہ محمد ذیشان قادری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کو جو بھی نعمت عطا فرمائے بندوں کو چاہیے کہ اس نعمت کا خوب خوشی سے اظہار کریں اور رب کائنات کا شکر ادا کرے۔

حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت سے بڑھ کر امت مسلمہ کے لیے اللہ کی اور کوئی بڑی نعمت نہیں۔ اللہ رب العزت کی نعمتوں رحمتوں کی ساری کائنات میں حضور نبی ااکرمﷺ کی ذات مقدس آپ کی ولادت باسعادت اور عالم انسانیت میں آپ کی بعثت مصطفیٰ ﷺ سے بڑھ کر کوئی نعمت تخلیق نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کائنات کی ساری نعمتیں انسانوں کو نعمت مصطفیٰ ﷺ کے تصدق سے ملیں۔ یہ نعمت عظمیٰ ہے اس نعمت عظمیٰ پر خوشی منانا اور شکر ادا کرنا اللہ پاک کی بارگاہ میں بہت عزیز ہے۔

میلاد کانفرنس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی۔

اس سے پہلے کانفرنس کا آغاز حافظ تنویر حسین اور حنظلہ شہزاد نے صحیفہ انقلاب قرآن مجید فرقان حمید کی آیات سے کیا۔ ثناء خوان مصطفیؓ جنید خالد، رضوان احمد طور اور حافظ تنویر حسین نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

کانفرنس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دور حاضر کی ایک ایسی دینی، عصری اور متعدل تحریک ہے جس کے دعوتی، تبلیغی، اخلاقی و روحانی، اجتہادی اور تحریکی نظریات نے امت میں اصلاح احوال اور غلبہ دین حق کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

پروگرام کے مقررین میں پیر شیراز حسین قادری، سارہ ہرمنشن اور بچوں میں جاسمین نعیم نے میلاد منانے کی شرعی حیثیت پر مختلف خطابات کیے۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹیو محی الدین نے ادا کیے۔

کانفرنس میں حضور نبی اکرم ﷺ کی حیات مقدسہ پر سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا اور درست جوابات دینے پر حاضرین کو انعامات دیئے گئے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا۔

پروگرام میں منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹیو ممبران میں اعلیٰ کارکردگی پر اسناد بھی دی گئیں، جن میں رضوان احمد طور، نعیم اقبال، ڈاکٹر عبدالقدیر، ڈاکٹر محمد گلزار، محی الدین، حافظ محمد سعید بھٹی، شیخ محمد یوسف، ڈاکٹر ارسلان خان، احمد فیاض، عمیر قیوم اور مرزا رضوان بیگ شامل تھے۔

آخر میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبر نعیم اقبال نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کیے۔ آخر میں میلاد پاک کی خوشی میں درود و سلام کی گونج میں کیک بھی کاٹا گیا اور پیر شیراز حسین قادری نے خصوصی دعا کروائی۔

اس پروگرام کے انتظام و انصرام میں پیر شیراز حسین قادری، ڈاکٹر وہاج، عتیق باجوہ، رانا احتشام، راحیل شہزاد، حافظ محمد نعیم، چوہدری عامر گجر، آصف عزیز، شہزاد شیخ، راشد لطیف، مدثر علی، محمد عباس، خالد خان، امتیاز خان، عرفان مشتاق، سید قاسم شاہ، ظہیر شاہ، زین خان اور سجاد حسین نے اہم کردار ادا کیا۔

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

تبصرہ

Top