منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین کا دورہ گوجرانوالہ

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ اور محترمہ مرکزی نائب ناظمہ ساجدہ صادق نے 18 اور 19 اپریل 2010ء کوگوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ اس تنظیمی و دعوتی دورے کا مقاصد PP's کی تنظیمات کی فعال کرنا، ویژن 2010ء کی ترجیحات، سالانہ ورکنگ پلان کے اہداف کا جائزہ اور فکر ی، نظریاتی اور انتظامی تربیت کرنا تھے۔ 18 مئی کو گوجرانوالہ کے PP.91, PP.92, PP.94, PP.95 جبکہ 19 مئی کو گوجرانوالہ PP.96, PP.97, PP.99, PP.98 میں مختلف مقامات پر تنظیمی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔

مرکزی قائدین کا ان تنظیمات کے جملہ ذمہ داران کے ساتھ فردا فردا تعارف کرایا گیا، جس کے بعد مقامی سطح پر تنظیمات کے کام کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس وزٹ کے دوران ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت نے تمام ذمہ داران کو ان کی ذمہ داری کی اہمیت کا احساس دلایا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں خواتین کو وابستہ کرنامصطفوی مشن کا ہدف اور پیغام ہے۔ اس پیغام کو گھر گھر پہنچانا ہماری سب کی ذمہ داری ہے۔ اسکے لیے ہمیں اپنے سالانہ اہداف، وابستگی، رفاقت اور لائف ممبر شپ کے ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بناناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ جات درود کے نیٹ ورک میں توسیع کر کے درود پاک کے پیغام کو بھی گھر گھر پہنچانا ہے۔

وزٹ کے دوران تمام تنظیمات کے ساتھ تنظیمی نشستوں کے بعد سوال و جواب کے تفصیلی سیشن بھی ہوئے۔ جس سے بہت سارے ذمہ داران مستفید ہوئے۔ ان تمام تنظیمی نشستوں کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top