منہاج القرآن گجرات کی سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں

تحریک منہاج القرآن گجرات نے سیلاب زدگان کیلئے 5 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھجوایا۔ اس سلسلہ میں 6 ستمبر 2010ء کو امدادی سامان کے ٹرکوں کو ضلع کشمور (سندھ) کی تحصیل کنڈکوٹ میں گڈو کے مقام پر لے جایا گیا۔

امدادی سامان کا یہ قافلہ گجرات سے روانہ ہوا تھا۔ قافلہ میں منہاج القرآن گجرات کے ناظم شاہد اقبال میر، ناظم ویلفیئر ناصر عزیز مغل، ناظم ممبر شپ مظہر اقبال نقشبندی، ناظم مالیات نوید احمد اور یوتھ لیگ کے فیصل اقبال میر بھی شامل تھے۔

7 ستمبر 2010ء کو عصر کی نماز کے بعد امدادی سامان پر مشتمل قافلہ گڈو بیراج کی واپڈا کالونی پہنچا، جہاں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صوبائی صدر بشیر چاچڑ نے فافلہ کا استقبال کیا۔ غلام مصطفی سعیدی اسسٹنٹ انجینئر گڈو بیراج کی رہائش گاہ پر یہ قافلہ ٹھہرا۔

8ستمبر 2010ء کی صبح امدادی سامان اور نقد رقم سیلاب سے متاثرہ لوگوں تک پہنچانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے مطابق متاثرین سیلاب کا بڑی محبت سے سروے کر کے متاثرہ خاندانوں کی فہرست تیار کر کے ان کے شناختی کارڈ کی کاپیاں اکھٹی کی گئیں۔ اس سروے کی روشنی میں منہاج القرآن گجرات کا وفد اور منہاج القرآن کے مقامی تنظیمی احباب نے متعلقہ لوگوں تک ان کی امانتیں پہنچانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا۔

سب سے پہلے واپڈا ہسپتال گڈو بیراج میں داخل شدہ زخمی متاثرین سیلاب کے پاس جا کر ان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے 1000روپے فی کس عیدی دی گئی۔ یہ رقم ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹڈ ڈاکٹر کرنل عرض محمد، MD ڈاکٹر سنیا پال اور انکی ٹیم کے ذریعے متاثرین تک پنچائی گی۔

اس کے بعد منہاج القرآن گجرات کے قائدین نے متاثرہ خاندانوں کے پاس جا کر ان سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔ اور نقد امداد بھی کی۔ اس مہم کے دوران ایک پرائمری سکول میں مقیم 100کے قریب خاندانوں میں منہاج القرآن گجرات کی جانب س انہیں فوڈ پیکج بھی دیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top