سید والہ میں 5 شادیوں کی اجتماعی تقریب

مورخہ: 22 اگست 2012ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید والہ کے زیراہتمام عید الفطر کے تیسرے دن مورخہ 22 اگست 2012ء کو 5 شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، جسکی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کی جبکہ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں ڈاکٹر محب النبی طاہر، ملک حق نواز اعوان، انجینئر محمد رفیق نجم اور علاقہ کے MPA سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

تنظیم نے ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے کے برائیڈل گفٹس دیئے اور دلہن اور دلہا کے مہمانوں کے لیے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ شادی کے دیگر اخراجات سمیت فی شادی پر ایک لاکھ 50 ہزار روپے کے اخراجات آئے۔

خوشیوں کے اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر جوڑے کوایک عدد قرآن پاک (عرفان القرآن)، المنہاج السوی، جائے نماز، ڈبل بیڈ، پیڈسٹل فین، گیس والا چولہا، سوٹ کیس، جستی پیٹی بمع فریم، ڈبل بیڈ گدا، ڈبل بیڈ رضائی، تکیے، بیڈ شیٹ، ڈنر سیٹ، کٹلری سیٹ، Tea سیٹ، ایک میز اور 4کرسیاں، سلائی مشین، استری، دولہا کے سوٹ، دلہن کے سوٹ، توا، بیلنا اور دیگچیوں کا سیٹ تحفہ دیں گئیں۔

اس موقع پر خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ پنڈال سجائے گئے تھے۔ باراتوں کا استقبال منہاج القرآن ویمن لیگ اور تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران نے مل کر کیا اور خوشی کے شادیانے بجائے گئے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ حمدو ثناء کے بعد مقررین نے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کو پرُوقار تقریب کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی۔ دلہنوں و دلہا حضرات کو بھی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوبیاتا جوڑے اور یہ دلہنیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی آئندہ زندگی میں محبت، رواداری اور مساوات کا اظہار کرنا ہے اگر وہ شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپنا اشعار بنالیں گی تو انہیں اپنی عملی زندگی میں کسی بھی مشکل کا سا منا نہیں کرنا پڑے گا۔

مقررین کے خطابات کے بعد رسم نکاح ادا کی گئی۔ بعد ازاں مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا اور آخر میں دُعاؤں کے ساتھ دلہنوں کو رخصت کیا گیا۔

تبصرہ

Top