تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس گاؤں حاجی خلیفہ احمد درس میں منعقد کی گئی جس میں خصوصی خطاب محمد محسن قادری منہاجین نے کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبت امام عالی مقام علیہ السلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد حسن قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تذکرہ شہادت امام حسین قیامت تک ہوتا رہے گا اور محبان اہل بیت ذکر حسین کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا یوں تو ہر شہید نے اپنے عظیم مقصد کے حصوص کیلئے جان کا نذرانہ پیش کر کے اپنے فریضہ کی تکمیل کا حق ادا کر کے مقام حاصل کیا ہے، مگر جو آفاقیت شہداء کربلا کو حاصل ہوئی ہے وہ کسی اور کے نصیب کی بات نہیں ہے۔

اس موقع پر کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن عبدالستار چوہان، امیر تحریک منہاج القرآن سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی، نائب صدر سندھ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ محمد طیب چوہان، ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن کھپرو احمد رضا درس منہاجین، صدر تحریک منہاج القرآن بھٹ بھائیٹی حاجی غلام محمد درس، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ بھٹ بھائیٹی نیک محمد درس، محمد اسماعیل درس، محمد عمر درس اور محبان اہل بیت کثیر تعداد میں موجود تھے۔

تبصرہ

Top