ڈاکٹر طاہرالقادری کا زلزلہ میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

Dr Tahir ul Qadri

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آزاد کشمیر کے مختلف شہروں اور ملک کے دیگر حصوں میں زلزلہ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے والنٹیئرز کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے زلزلہ کے فوری بعد افواج پاکستان کی طرف سے امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کو بھی سراہا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے آزاد کشمیر کے جملہ متاثرہ اضلاع اور شہروں میں موجود منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور یوتھ لیگ، ایم ایس ایم کے نوجوانوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کی عیادت کریں اور خون کی فراہمی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھی تک 2005ء کے زلزلہ کی تباہی کے اثرات پوری طرح ختم نہیں ہوئے تھے کہ آزاد کشمیر کے عوام ایک اور آزمائش سے دو چار ہو گئے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے اور حفاظت فرمائے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومین کی بخشش کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

Top