منہاج القرآن ویمن لیگ خانیوال کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب

Foundation-Day-Khanewal

منہاج القرآن ویمن لیگ خانیوال کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ خانیوال بشریٰ رفیق نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عہدیداروں اور کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی اور تقریب میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ محترمہ بشری رفیق نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کا 31 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ پاکستان کے 31 اضلاع، شہر شہر عزم آہن، جہد مسلسل، عمل پیہم کے عنوان سے یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ملک بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقاریب، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

دریں اثناء منہاج القرآن ویمن لیگ کے 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک بھر کی عہدیدار و کارکنان خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویمن لیگ کی غیور بیٹیوں نے تعلیم، تربیت اور انسانی خدمت کے شعبوں میں قابل فخر خدمات انجام دیں۔ ویمن لیگ کی خواتین نے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ظالم نظام اور سماجی برائیوں کے خلاف بھی عملی جدوجہد کرنے کاحق ادا کیا۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کو 31ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کامیابی کی اس منزل پر کھڑی ہے کہ آج اس کا پیغام دنیا کے پانچ براعظموں تک پہنچ چکا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 30 برس قبل منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد رکھ کر خواتین کو ایسا پلیٹ فارم دے دیا ہے جہاں سے وہ دین کی سربلندی کیلئے موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

Foundation-Day-Khanewal

Foundation-Day-Khanewal

تبصرہ

Top