منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگلودھراں کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کا پروگرام منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں منہاج ویمن لیگ لودھراں کی صدر ارشاد منظور، اسماء اشرف، ثناء مرزا، شازیہ عمران، مدیحہ ظفر، سعدیہ ظفر اور وجیہیہ بابر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر ضلعی صدر باجی ارشاد منظور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دور حاضر میں مسلمانوں کے عظیم ریفارمر ہیں۔ انہوں نے اپنے علم و عمل اور کام سے اسلام کے چہرے پر پڑنے والی دہشت گردی کی دھول کو صاف کرکے اسلام کا حقیقی نکھرا ہوا چہرہ پیش کیا۔

تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس سے پہلے پروگرام میں تلاوت و نعت خوانی کے بعد شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطابات بھی دکھائے گئے۔

تبصرہ

Top