منہاج ویلفیئر کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی انتہائی سادہ اور پروقار تقریب

مورخہ: 15 مارچ 2020ء

Collective Marriages under Minhaj Welfare Foundation

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں نوبیاہتا جوڑے باراتیوں کے بغیر شریک ہوئے، حکومتی ہدایات کے پیش نظر تقریب کو مختصر اور سادہ رکھا گیا، دولہا اور دلہنوں کے والدین کو علیحدہ علیحدہ بلا کر جہیز کا سامان ان کے حوالے کیا گیا۔ تقریب میں مدعو کیے گئے مختصر مہمان ماسک پہنے، سینی ٹائزر لوشن سے ہاتھوں کو صاف کرتے ہوئے شریک ہوئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں مسیحی جوڑے سمیت 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دولہوں کو نقدی اور گھڑی کا تحفہ جبکہ ہر دلہن کو پونے دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان دیا گیا۔

Collective Marriages under Minhaj Welfare Foundation

Collective Marriages under Minhaj Welfare Foundation

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر جوڑوں کو مبارکبادی اور حکومتی ہدایات کے مطابق باراتی ہمراہ نہ لانے اور سادگی اختیار کرنے کے انسانی بھلائی اور ذمہ دارانہ کردار کے مظاہرہ پر تعریف کی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ صاحب حیثیت افراد غریب بچیوں کی شادی کے اخراجات کا بوجھ بانٹیں، اس سے اللہ راضی ہو گا اور سوسائٹی میں امن اطمینان اور خوشیاں آئیں گی۔

شادیوں کی اجتماعی تقریب میں گھریلو سامان دینے کے لیے صرف دولہا اور دلہنوں کے والدین کو مدعو کیا گیا تھا، تقریب میں 15 سو مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم حکومتی ہدایات آنے کے بعد دولہا اور دلہن کے والدین سے باراتی ساتھ نہ لانے کی درخواست کی گئی جس پر انہوں نے عمل کیا، تقریب سے خرم نواز گنڈاپور، غلام محی الدین دیوان، عابد عزیز، سید امجد علی شاہ، خرم شہزاد، ملک وزیر، ملک جہانگیر نے خطاب کیا جبکہ دلہنوں اور دولہوں کو جی ایم ملک، بشیر خان لودھی، نوراللہ صدیقی، شاہد لطیف، جواد حامد، علامہ میر آصف اکبر، سہیل رضا، رانا فیاض احمد، حاجی محمد اسحاق، عبدالرحمن، ساجد محمود بھٹی سمیت یوتھ لیگ، ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماؤں نے خوش آمدید کہا۔

شادیوں کی اجتماعی تقریب کے بانی رکن اور مسلسل 17 سال سے غریب بچیوں کی شادی میں شرکت کے لیے ہالینڈ سے پاکستان آنے والے ڈونر عابد عزیز کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے انسانیت کی بے مثال خدمت پر خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا اور دیگر ڈونرز کے جذبہ خدمت خلق پر تحسین کی گئی۔

Collective Marriages under Minhaj Welfare Foundation

تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک 28 سو سے زائد غریب بچیوں کی شادی کروا چکی ہے جن کی شادی کے مکمل اخراجات برداشت کیے گئے، انہوں نے مزید بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہزاروں غریب طلباء کے تعلیمی اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے کے وظائف دے چکی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے یہ سلسلہ مخیر حضرات کے تعاون سے جاری ہے، انہوں نے بتایا منہاج ویلفیئر یو کے اور بیرون ملک مقیم مخیر حضرات کی مدد سے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پانچ ہزار سے زائد چھوٹے بڑے پراجیکٹ مکمل کیے جا چکے ہیں، قدرتی آفات سے متاثرہ پچاس ہزار خاندانوں کو خوراک مہیا کی گئی ہے۔ انہوں نے کشمیر میں آنے والے زلزلوں میں متاثرین کی مالی مدد، خوراک، کیمپس کی فراہمی اور گھروں کی تعمیر کے حوالے سے مدد گار منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا اور بوجھ بانٹنا اسلامی تعلیمات اور عبادات کی روح ہے۔

تقریب میں تحریک انصاف کے رہنما غلام محی الدین دیوان نے بھی شرکت کی انہوں نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے انسانی خدمت کے منصوبہ جات پر مسرت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ کمزوروں کی مدد ہمارے ایمان کا مرکز و محور ہے۔ منہاج القرآن علماء کونسل کی طرف سے نکاح پڑھایا گیا۔

تبصرہ

Top