منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کی جراثیم کش ادویات ملے پانی سے صفائی

مورخہ: 01 مئی 2020ء

منہاج القرآن کے تمام تعلیمی اداروں اور ان سے منسلک ہاسٹلز کی جراثیم کش ادویات ملے پانی سے مکمل صفائی کروائی گئی۔ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور مضافات کی گلیوں کی بھی صفائی کروائی گئی۔ گزشتہ روز منہاج یونیورسٹی لاہور، منہاج کالج فار ویمن، آغوش آرفن کیئر ہوم، منہاج ایجوکیشن سوساءٹی اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی چھتوں، دیواروں اور فرش کو جراثم کش ادویات ملے پانی سے دھویا اور مکمل صفائی کروائی گئی منہاج القرآن کے مرکزی رہنما جواد حامد نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند ہوں یا کھلے ان کی صفائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سمیت دیگر متعددی امراض سے بچنے کےلئے صفائی کو معمول بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دنیا کا واحد الہامی دین ہے جس میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔

تبصرہ

Top