جڑانوالہ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 66 گ ب اواگت کے زیراہتمام 50 سے زائد خاندانوں میں راشن کی تقسیم

مورخہ: 13 مئی 2020ء

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 66 گ ب اواگت کے زیراہتمام 50 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن پیکجز کی انتہائی منظم انداز میں تقسیم عمل میں لائی گئی۔ منہاج ویلفیئر کی ٹیم نے رات کے اندھیرے میں مستحق خاندانوں کی دہلیز پر راشن پہنچانے کا عزم پورا کیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 50 سے زائد خاندانوں میں آٹا، دالیں، چینی، گھی، چاول، چائے کی پتی، شربت، صابن، بیسن و دیگر اشیاء ضروریہ کے پیکٹس تقسیم کئے گئے۔

صدر تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ جڑانوالہ خیل طاہر، محمد یونس (سابق پرسنل گارڈ ڈاکٹر طاہرالقادری)، صغیر کونسلر (میڈیا سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک)، رمضان قادری ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ، حبیب اللہ صدر یونٹ، یاسر قادری صدر تحریک منہاج القرآن UC 57، انضمام الحق ناظم دعوت یو سی 57 اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ جڑانوالہ خلیل طاہر نے کہا کہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت قلبی سکون کا باعث ہے، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القران ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر تنظیمات نے تمام سرگرمیاں معطل کر کے وسائل کو کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بینر تلے شب و روز مستحقین کی مدد کر رہی ہیں۔ صغیر طاہر نے کہا کہ دنیا بھر میں آنے والی کسی بھی آفت کی صورت میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمیشہ مدد کیلئے صف اول میں نظر آتی ہے۔ یونس قادری کا کہنا تھا کہ اس کرونا کی صورتحال میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پوری دنیا میں ہر ممکن حد تک متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔

تبصرہ

Top